تازہ تر ین

ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے،حملہ آور کا تعلق برما سے ہے

ملائیشیا (ویب ڈیسک)معمولی جھگڑے پر ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے جبکہ حملہ آور کا تعلق برما سے ہے۔ ملائیشیا میں مقیم متاثرہ پاکستانی شخص کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ملائیشیا میں کام کرتا ہے،ایک شخص ان سے گاڑی خریدنے آیا اور پیسوں کے لین دین پر کوئی معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس شخص نے تلوار کے وار سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا اور اس موقع پر میرے بھائی کا پارٹنر بھی اس کے ساتھ موجود تھا اور اس نے اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہو گیا۔متاثرہ شخص کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کو وہاں علاج معالجے میں بہت مشکلات کا سا منا ہے اور ان کے لئے کوئی قانونی چارہ جوئی بھی نہیں کی جا رہی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل ہے۔واضح رہے کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام محمد شہزاد ہے جبکہ اس کا تعلق میانوالی سے ہے اور عمر45سال ہے ،اس کے ساتھ کا نام سید منظور شاہ ہے جس کا تعلق ثوابی سے ہے اور عمر 25سال ہے۔حملہ آور شخص عمار جس کا تعلق برما سے ہے۔متاثرہ شخص کے بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انصاف کے لئے مہم چلا رکھی ہے۔جس میں وہ پاکستان کی حکومت ،چیف جسٹس اور دیگر ادارواں سے مدد کی اپیل کرتا نظر آرہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain