تازہ تر ین

برطانیہ، ایران، ترکی کا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بطور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے لیے پیغامات اور فون کالز کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر طیب اردوان جبکہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سینئر حکام نے عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے۔عمران خان اور برطانوی وزیراعظم کی ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد لندن میں ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم کی جانب سے انہیں، ان کی پاکستان کے انتخابات میں کامیابی اور نئی پوزیشن پر مبارکباد پیش کرتی ہیں’، علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ‘پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کرکے خوشی ہوئی، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اہم اور وسیع تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک کے پاس دوطرفہ تجارت اور باہمی سیکیورٹی مسائل کے علاوہ ساتھ کام کرنے کے کافی مواقع موجود ہیں’۔ برطانوی ہائی کمیشن کے جاری بیان میں وزیراعظم تھریسا مے کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان نے اداروں کو مضبوط کرنے، قانون کی بالا دستی، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کا وعدہ پورا کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔ایرانی صدر کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اظہار کیا گیا۔ایرانی صدر کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ‘میں آپ کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، جو پاکستانی قوم کی بہادری اور ا±منگوں کی ترجمانی کرتا ہے’۔ادھر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ اس بات کی نفی کرتا ہے کہ واشنگٹن مذکورہ انتخابات سے نا خوش ہے۔اس سے قبل ایک سینئر امریکی عہدیدار کی جانب سے جاری بیان میں اس ا±مید کا اظہار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت امریکا کے ساتھ تمام مشکل معاملات کے حوالے سے کام کرے گی جن میں مشترکہ کامیابی کے مسائل بھی شامل ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ہم عمران خان کو وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔خیال رہے کہ اس قسم کے معاملات پر اکثر امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمںٹ کی جانب سے معمول کے دنوں (ورکنگ ڈے) میں بیان جاری کیا جاتا ہے تاہم ہفتے کے روز عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کے باعث اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تعطیل کے دن بیان جاری کیا۔امریکا کی جانب سے کہا گیا کہ ‘امریکا اور پاکستان کے درمیان 70 سال سے قائم تعلقات انتہائی اہم ہیں، پاکستان اور خاص طور پر خطے میں امن اور استحکام کے لیے امریکا، پاکستان کی نئی سول حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے’۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں جنوبی ایشیاء بیورو کی سربراہ ایلس ویلس نے پاکستانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کے دوران نہ صرف عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی بلکہ ان کی حکومت کے ساتھ مل کر مشکل معاملات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔اسی طرح کے ایک پیغام میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے اپنے نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس میں ‘سیکیورٹی، استحکام اور جنوبی ایشیا میں خوشحالی کے مشترکہ اہداف کا حصول شامل تھا’۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain