تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری شہید

 

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں 24 گھنٹے کے دوران شہدا کی تعداد 4 ہوگئی۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں محاصرہ اور سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے گئے۔کشمیری نوجوان کی شہادت کا واقعہ ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں پیش آیا۔ گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ کے علاقے تنگدھر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، یوں محض 24 گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے بارہ مولا اور کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر بھارتی فورسز پر پتھر برسانے کا الزام ہے۔ گرفتار نوجوانوں کو نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain