تازہ تر ین

کنگنا رناوٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کوئین کنگنا رناٹ جو جلد ہی آنے والی تاریخی فلم ‘منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ میں ایکشن دکھاتی نظر آئیں گی ان پر دلالی کے پیسے ہڑپ کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔نہ صرف اداکارہ پر دلالی کے پیسے کھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے بلکہ ان کے خلاف ممبئی کے پولیس تھانے میں شکایت بھی درج کروادی گئی۔اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے ایک سال قبل ممبئی کے پوش علاقے میں خریدے گئے شاندار گھر کا سودہ طے کرانے والے بروکر کے پیسے ہڑپ کرلیے۔ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے خلاف ممبئی کے ریئل اسٹیٹ بروکر پرکاش روہڑا نے کھر پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے کہ کنگنا رناوٹ ان کے پیسے ہڑپ کر گئیں۔جائداد کی خرید و فروخت میں دلالی کا کام کرنے والے شخص کی جانب سے درج کروائی گئی تحریری شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے انہیں طے شدہ مکمل رقم نہیں دی۔دوسری جانب اداکارہ نے خود پر دلالی کے پیسے ہڑپ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دلال کو ان کا مکمل حصہ یعنی سودے کی ایک فیصد رقم جو بھارتی 20 لاکھ روپے بنتے ہیں ادا کردی تھی۔اداکارہ کے مطابق ان کے اور دلال کے درمیان ایک فیصد دلالی کی بات ہوئی تھی، تاہم اب بروکر مزید ایک فیصد رقم کا مطالبہ کر رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔اداکارہ نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کے پاس گھر خریدنے کے دستاویزات موجود ہیں اور ان کی مالی مسائل دیکھنے والی ٹیم نے خریداری کی مکمل رقم بینک کے ذریعے ادا کی تھی، جس کے دستاویزات اور ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔ساتھ ہی اداکارہ کی بہن رنگولی رناوٹ کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف دلالی کے پیسے ہڑپ کرنے کی شکایت ان کے ساتھ ناانصافی ہے اور انہوں نے بھی پولیس میں بروکر کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ کی جانب سے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی، البتہ ان کے خلاف پیسے ہڑپ کرنے کی شکایت درج کردی گئی ہے۔کنگنا رناوٹ کے خلاف درج کی شکایت میں ان کے ساتھ ان کی بہن اور مالی معاملات دیکھنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اگرچہ پولیس نے بروکر کی درخواست پر شکایت درج کرلی ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں ا?ئی اور نہ ہی پولیس نے اداکارہ کو کوئی سمن جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے 2017 میں ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں 3 ہزار فٹ سے زائد رقبے پر بنا عالیشان بنگلہ خریدا تھا۔کنگنا رناوٹ کی جانب سے خریدے گئے عالیشان بنگلے کی اس وقت رقم 2 کروڑ 7 لاکھ سے زائد تھی۔رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوٹ نے فوری طور پر ایک کروڑ سے زائد رقم ادا کی تھی، جب کہ باقی دیگر رقم قسطوں میں ادا کی گئی تھی۔اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بروکر کو دلالی کی مد میں 20 سے 22 لاکھ روپے ادا کیے تھے، تاہم اب وہ اضافی رقم یعنی مزید اتنے ہی پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کنگنا رناوٹ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہو، اس سے قبل بھی ان کے خلاف شکایات اور مقدمے درج کروائے جاچکے ہیں۔کنگنا رناوٹ کے خلاف مشہور اداکار ہریتھیک روشن نے بھی مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے بھی ان کے خلاف پولیس میں درخواست دے رکھی ہے۔دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ذاتی زندگی کو نقصان پہنچانے اور بلیک میلنگ کے الزامات لگا رکھے ہیں۔دونوں کے درمیان ماضی میں محبت کی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہیں۔اداکارہ نے ماضی میں کہا تھا کہ ہریتھیک روشن نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ تک کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ تمام وعدوں سے مکر گئے۔نگنا رناوٹ اور ہریتھک روشن نے ’کائیٹ‘ اور ’کرش تھری‘ میں ایک ساتھ کام بھی کیا۔ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کے دوران ہی ان کے درمیان محبت ہوئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain