تازہ تر ین

عثمان بزدار کی ملکیتی اراضی سے یورینیم کے ذخائر نکلے جس سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا

لاہور ( این این آئی) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے سے ہے، وہ یکم مئی 1969ءکو ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کے گاﺅں بارتھی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم بارتھی میں حاصل کی ، تونسہ سے میٹرک اور ملتان کی بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کیا۔ سردار عثمان کی 5بہنیں اور 5بھائی ہیں اور بھائیوں میں وہ سب سے بڑے ہیں، ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار ستر کی دہائی میں سرکاری اسکول میں گریڈ 14کے ٹیچر تھے ۔ تاہم بعد میں ملازمت سے مستعفی ہو کر انہوں نے عملی سیاست کا آغاز 2001ءکے بلدیاتی انتخابات سے کیا۔وہ تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ عثمان بزدار سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے دو مرتبہ ٹرائبل ایریا کے تحصیل ناظم رہ چکے ہیں، 2013ءمیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لیا لیکن ہار گئے۔ حالیہ الیکشن سے قبل وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 286 سے 26 ہزار 8 سو 97 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ۔ نومنتخب وزیراعلی پنجاب کا آبائی علاقہ بارتھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جہاں نہ بجلی ہے، نہ پختہ سڑک اور نہ کوئی کالج، ڈی جی خان کے قبائلی علاقے زین اور بغل چھر میں یورینیم کے بیشتر ذخائر ان کی ملکیتی زمین سے نکلے جس سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain