تازہ تر ین

ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔انقرہ میں سفید کار میں سوار ملزمان نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی۔ گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain