تازہ تر ین

جھانوی کا ایک اور معرکہ دوستانہ 2میں سدھارتھ کے ساتھ کاسٹ

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی کامیاب کامیڈی رومانوی فلم ’دوستانہ‘ کے سیکوئل پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں جھانوی اور سدھارتھ ملہوترا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اس فلم میں نئی نسل کے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دوستانہ‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ بوبی دیول معاون کردار میں نظر آئے تھے۔جبکہ ’دوستانہ 2‘ میں جھانوی اور سدھارتھ کو کاسٹ کرلیا ہے، البتہ ایک اور اداکار کو بھی جلد فلم میں کاسٹ کرلیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایات ترن منسخانی دیں گے، جنہوں نے 2008 کی فلم کو بھی ڈائیریکٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے 2012 میں کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔جبکہ جھانوی کپور رواں سال کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں۔اپنی پہلی فلم کے 9 سال بعد سامنے آنے والے اس سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز بھی جلد ہوجائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain