تازہ تر ین

وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کا نواز شریف اور انکی بیٹی بارے ایسا فیصلہ کہ لیگیوں کے انگ اڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے بیرسٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جسے دو ہفتوں میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرے گی جبکہ دیگر ممالک سے رقم واپسی کے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس اور میرٹ کا نظام اپنائیں کیونکہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افراد کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ انہوں نے تمام وزارتوں کی خود نگرانی کرنے کا اعلان بھی کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain