تازہ تر ین

وزیر اعظم عمران خان اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کب کر رہے ہیں ،ایسی خبر کہ قوم خوشی سے نہال ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکے بیرون ملک دوروں اور علاج پر پابندی عائد کرتے ہوئے خود بھی اگلے تین مہینے تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی اگلے تین مہینے تک کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اگر کوئی مجبوری ہوئی یا کسی ملک کا دورہ کرنا ضروری ہوا تو وہ جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain