تازہ تر ین

نئے پاکستان کے نئے کپتان کی 16رُکنی ٹیم نے حلف اُٹھا لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین نے 16رکنی کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اسی کی اتحادی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 16 وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظور دے دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا نام وزیر برائے اطلاعات و نشریات کے طور پر منظور کیا گیا ہے اور انھوں نے 20 رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا۔منظور کردہ کابینہ کے مطابق شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کا قلمدان سنھالیں گے تاہم وزیرِ داخلہ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو وزیر دفاع کا قلمدان دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا ہے اور ان کو چھ اہم وزارتیں سونپی ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو دو وزارتیں دی گئی ہیں، وزارت قانون اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی زبیدہ جلال کو دفاعی پیداوار کی وزارت دینے کی منظوری دی گئی۔بہاولپور کے حلقے این اے 172 سے منتخب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ق کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو ریاستی و سرحدی امور کی وزارت سونپی گئی ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved