تازہ تر ین

خاتون وزیر پہلے بچے کی پیدائش پر کس سواری میں ہسپتال پہنچ گئیں ،جان کر آپ بھی کہہ دینگے واہ بھئی واہ

ویلنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان میں صرف تبدیلی آئی ہے لیکن نیوزی لینڈ میں خاتون وزیر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور اپنے پہلے بچے کو جنم دینے کے لیے سائیکل پر ہی ہسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون وزیر جولی عنی جنٹر نے اپنی سائیکل اٹھائی اور اسے چلاتے ہوئے اپنے گھر سے ایک کلومیٹر دور آکلینڈ سٹی ہسپتال جا پہنچی۔ اپنی بائیک کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”میرے شوہر اور میں نے سائیکل کا انتخاب کیا کیونکہ دیگر ساتھی لوگوں کیلئے کار میں جگہ نہیں بن پارہی تھی ‘۔خاتون وزیر 42 ہفتوں کی حاملہ تھیں لیکن بچے کی پیدائش کے ا?ثار ملنے پر ہسپتال کیلئے نکل پڑیں۔ جنٹر کے اس اقدام پر اس کی گرین پارٹی کے دیگر رہنماو?ں نے اسے سراہا اور لکھا کہ ’ سائیکلوں پر ڈیلیوری وارڈ تک جانا انتہائی حیران کن تھا تاہم ان کی پارٹی کی ترجمان نے بتایاکہ پیر کی دوپہر تک بچے کی پیدائش نہیں ہوئی۔خاتون وزیرکے ہاں ایک ایسے وقت پر بچے کی پیدائش متوقع ہے جب چند ہفتے قبل نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکندا آرڈرن نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ حکومتی معاملات سنبھالے ، جیکندا پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد دنیا کی دوسری وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کے دور میں ایک بچی کو جنم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain