تازہ تر ین

ایشین گیمز: پاکستان مینز ہینڈ بال ٹیم کو چائنیز تائپے کے ہاتھوں 4 گول سے شکست

لاہور(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں قومی مینز ہینڈ بال ٹیم کو چائنیز تائپے نے 4 گولز سے شکست دیدی۔جکارتہ میں جاری ایونٹ کے ہینڈ بال گروپ 3 کے میچ میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں چائنیز تائپے نے 16-14 کے سکور کے ساتھ 2 گولز کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں بھی کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم پاکستان کو 2 گولز کی کمی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چائنیز تائپے کی ٹیم 20-18 سے کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے شاہد پرویز نے8، شاہد بشیر اور عاصم سعید نے7,7، محمد زبیر نے 4، حسرت حسین نے3، مزمل حسین نے 2 جب کہ عزیر عاطف نے ایک گول کیا۔ چائنیز تائپے کی جانب سے چاآ سین چانگ نے 8، چین ینٹانگ نے6، وانگ تکانگ، شیو ییفان اور سین منگ نے 4,4، یوٹنگ، ہانگ سن وائی، ہانگ چن کانگ نے 3,3 اور لائی ہونگ شینگ نے ایک گول کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain