تازہ تر ین

ایشین گیمز؛ ٹینس اسٹار عقیل خان نے منگولین پلیئر کو زیر کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک) 18 ویں ایشین گیمز میں عقیل خان نے ٹینس سنگلز میں منگولیا کے بدرخ کو2-0 سے زیر کر لیا۔جکارتہ میں جاری میگا ایونٹ کے ٹینس مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے منگولیا کے بدرخ کو2-0 سے زیر کر لیا، ان کی فتح کا سکور6-1 6-1 رہا، پاکستان کے عابدعلی نے انڈونیشیا کے سوسانٹو کیخلاف 7-5 اور6-1 سے کامیابی حاصل کی۔تھائی لینڈ کم خوم اور رائی وائنہ نے پاکستان کے عابد علی اور یوشنا کو 6-2 6-1 سے شکست دی، مکس ڈبلز میں انڈونیشیا کے رانگٹ اور سوتی جیادہ نے سارہ حسن اور مزمل کو 6-2 اور 6-3 سے ہرایا۔ کبڈی مینز گروپ بی میں پاکستان نے ملائیشیا کیخلاف 62-17 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ووشو میں پاکستان کے معاذخان نے لبنان کے کھلاڑی کو ناک آﺅٹ کرکے کامیابی حاصل کی۔ شوٹنگ ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے عامراقبال نے 72 پوانٹس کے ساتھ دوسری جبکہ فرخ ندیم نے 70 پوانٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔ 10 میٹر ایئر رائفل مکس ٹیم میں منہل سہیل اور ذیشان شاکر اگلے راﺅنڈ کیلیے کوالیفائی نہ کر سکے۔روئنگ مینز سنگل سکلز میں امجد بیگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فینسنگ مینز ایپی میں قطر نے پاکستان کو شکست دیدی۔ بیڈمنٹن ٹیم راﺅنڈ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-1 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ویمنز ایونٹ میں نیپال نے پاکستان کیخلاف 3-0 سے فتح حاصل کی۔ریسلنگ مینز فری سٹائل57 کلوگرام ازبکستان نے پاکستان کو 7-2 سے ہرایا۔ سوئمنگ کے100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کے حسیب طارق نے 59.20 سیکنڈزکے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنایا، ایونٹ میں وہ 20 ویں پوزیشن پر رہے۔200 میٹر بیک اسٹروک میں مرال زہرہ نے 2.39 منٹ میں فاصلہ طے کرکے15 ویں، 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں مشال عائشہ نے 1.22منٹ میں 22 ویں اور 100 میٹر بیک اسٹروک میں کاوس بہرام آغا 1.05 کے ساتھ 25 ویں نمبر پر رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain