تازہ تر ین

انگلینڈ 161 رنز پر ڈھیر، بھارت کی مجموعی برتری 292رنز

ناٹنگھم (ویب ڈیسک) ہردک پانڈیا کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 161 رنز پر ڈھیر کر کے تیسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے دن بھارت نے 307 رنز 6 کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو انگلینڈ کو مہمان ٹیم کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی۔ریشابھ پانٹ اور روی چندرن ایشون نے دن کا آغاز کیا تو 323 کے اسکور پر اسٹورٹ براڈ نے پانٹ کی وکٹیں بکھیر دیں اور پھر اپنے اگلے اوور میں ایشون کی اننگز کا بھی اختتام کردیا۔جیمز اینڈرسن کے سامنے ٹیل اینڈرز کوئی مزاحمت نہ کر سکے اور محمد شامی اور جسپریت بمراہ کو لگاتار گیندوں پر آو¿ٹ کر کے 329 رنز پر اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، براڈ اور کرس ووکس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز ایلسٹر کک اور کیٹن جیننگز نے اپنی ٹیم کو 54رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر دونوں اوپنرز یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر بالترتیب ایشانت شرما اور جسپریت بمراہ کی وکٹ بن گئے۔کپتان جو روٹ اور اولی پوپ نے اسکور کو 75 تک پہنچایا ہی تھا کہ ایشانت شرما نے پوپ کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جبکہ 86 کے مجموعی اسکور تک پہنچتے پہنچتے روٹ کی اننگز بھی ختم ہو گئی۔بین اسٹوکس بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 10رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی وکٹ بنے جبکہ 2رنز کے اضافے سے جونی بیئراسٹو بھی ہمت ہار گئے۔گزشتہ میچ کے ہیرو کرس ووکس کی اننگز صرف 8رنز تک محدود رہی جبکہ 128 کے اسکور پر عادل راشد اور اسٹورٹ براڈ آو¿ٹ ہوئے تو انگلش ٹیم 9 کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس موقع پر جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چند ہاتھ دکھائے لیکن بمراہ نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں سے مزین ان کی 39رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 161 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جس کے تمام تر ذمے دار ہردک پانڈیا تھے جنہوں نے عمدہ باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28رنز کے عوض ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ بمراہ اور ایشانت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلش ٹیم کی ناقص بیٹنگ اور بھارت کی عمدہ باو¿لنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایلسٹر کک کے آو¿ٹ ہونے کے بعد پوری ٹیم صرف 158 گیندوں کے اندر آو¿ٹ ہو گئی۔بھارت نے پہلی اننگز میں 268 رنز کی بڑی برتری حاصل کی اور اوپنرز نے 60رنز کا آغاز فراہم کر کے اس برتری کو مزید مستحکم کردیا۔لوکیش راہل 60 کے مجموعی اسکور پر 36رنز بنانے کے بعد اسٹوکس کی وکٹ بنے جس کے بعد شیکھر دھاون اور چتیشور پجارا نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن دھاون 44 رنز بنانے کے بعد اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے۔جب 16 وکٹیں گرنے کے بعد میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے اور اسے مجموعی طور پر 292 رنز کی برتری حاصل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain