تازہ تر ین

اسد عمرکا وزیر خزانہ بننے کے بعد پہلا بیان ،قوم کے دل کی بات کہ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوئس بینکوں میں کتنی رقم پڑی ہے کوئی علم نہیں، اسحاق ڈار نے چار سال پہلے بتایا تھا 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں، دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں، وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ ملازمین کی وجہ سے پی آئی آئی اے اوراسٹیل ملز تباہ نہیں ہوئی، پی آئی اے اور اسٹیل ملز سے کسی کوبے روزگار نہیں کررہے جب کہ وزیراعظم ہاو¿س میں 500 ملازمین ذاتی نوکری پر مامور تھے، اب یہ ملازمین عوام کی خدمات پرمامور ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، یہ پہلے سے طے ہوچکا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بانڈزجاری کریں گے، چند روز میں بانڈز کی حتمی منظوری دے دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain