تازہ تر ین

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے استعفٰی دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا اانتظار کر رہا تھا۔اپنے استعفے میں انہوں نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے کہ جیو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے کہا تھا کہ نیا چیئرمین مقرر کرنا، پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے۔جس دن تبدیلی کا اشارہ ملا پی سی بی کو خیر باد کہہ دوں گا، نجم سیٹھیجب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا تھا کہ ‘میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاو¿ں گا’۔نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاو¿ں گا جس سے پی سی بی کو نقصان ہو، کرکٹ سے میری روزی روٹی وابستہ نہیں ہے، میں ٹی وی پر اپنا شو بھی شروع کرسکتا ہوں، میں نے کوئی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے کہ گھبراو¿ں۔احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سونپ دی گئیں جو ان عام انتخابات کے موقع پر پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی میں چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتا ہے تو قائم مقام چیئرمین کا عہدہ پی سی بی کے الیکشن کمشنر کو مل جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain