تازہ تر ین

گنج پن کا علاج ڈاکٹر نہیں آپ کا باورچی خانہ کرئے گا

لاہور( ویب ڈیسک )ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے مگر اب معلوم ہوا ہے کہ ایک انڈہ روزانہ گنج پن سے بچاتا ہے۔کم از کم جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں تو یہی بات سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں ایک کمپاﺅنڈ پایا جاتا ہے جو نئے بالوں کے اگنے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق کے دوران انسانی بالوں کی جڑیں چوہوں پر لگاکا مختلف تجربات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ انڈے کی زردی بالوں کے نئے خلیات کی نشوونما کو حرکت میں لاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈے کی زردی میں موجود یہ کمپاﺅنڈ بالوں میں لگایا جائے یا اسے کھایا جائے تو، تو ایک پروٹین کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ بالوں کے خلیات کی مرمت اور نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کمپانڈ کو گنج پن سے بچانے کا راز قرار دیا جاسکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں : گنج پن کی وجہ اور علاج دریافت؟اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف Medicinal فوڈ میں شائع ہوئے۔کچھ سال پرانی ایک تحقیق کے مطابق انڈوں کی زردی مختلف قسم کی چربی کا مجموعہ ہوتی ہے جبکہ وٹامن ای بھی اس کا حصہ ہے جو جسم کے لیے کافی ضروری ہے۔تاہم اس کا سب سے خاص جز کیروٹین ہے جس کے ساتھ لیوٹین اور زیاڑنتین بھی ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت میں مددگار اور ورم سے تحفظ دیتے ہیں۔یقیناً کیروٹین نامی جز پھلوں اور سبزیوں میں بھی پایا جاتا ہے مگر انڈے کی زردی کو ان پر برتری حاصل ہے کیونکہ یہ جسم میں زیادہ اچھی طرح جذب ہتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain