تازہ تر ین

دکان میں چوری کر نیوالی خواتین پر بے رحمانہ تشدد کیخلاف وزیر اعلیٰ کا دبنگ ایکشن

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے نواحی علاقے جلوموڑ میں مبینہ طور پر کپڑے کی دکان سے چوری کے الزام میں پکڑی گئی 2 خواتین کو دکاندار اور دیگر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپڑے کی دکان میں 2 خواتین کو چند افراد تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان خواتین کو مبینہ طور پر دکان میں چوری کے الزام میں پکڑا گیا تھا، جنہیں تشدد کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ اس دوران ایک شخص خواتین پر ڈنڈے بھی برساتا ہے جبکہ تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا سے اکٹھی کی گئی معلومات کے مطابق حلقہ این اے 128 یونین کونسل 182 ڈوگرئے کلاں جلو موڑ کے مین بازار میں کپڑے کی دکان میں علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اعجاز پہلوان (چیئرمین کبڈی لاہور ) نے ڈنڈوں کی برسات کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکان میں چوری یا خواتین پر تشدد کےحوالے سے انہیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ایس پی کینٹ آصف امین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے دکانداروں اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain