تازہ تر ین

نئے پاکستان کے بانی جہانگیر ترین کے بیٹے کیساتھ افسوسناک اقدام

لاہور (ویب ڈیسک) چوری اورڈکیتی کی وارداتوں کی تاریخ بہت پرانی ہے اور کسی کو نقدی سے محروم کر دیا جاتا ہے تو کسی سے موٹر سائیکل یا کار بھی چھین لی جاتی ہے۔ ماضی میں نقب زنی ہوا کرتی تھی اور لوگوں کی گائیں، بھینسیں، بکریاں وغیرہ بھی چرا لی جاتی تھیں۔وقت بدلا اور سوشل میڈیا کا زمانہ آ گیا اور اس کیساتھ ہی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ’جدت‘ آ گئی اور اب لوگ نقدی اور قیمتی اشیاءکیساتھ ساتھ ’آن لائن‘ ڈکیتی کا شکار بھی ہونے لگے ہیں یعنی ہیکرز انہیں سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے محروم کر دیتے ہیں۔ ارے بھئی! یہ ڈکیتی ہی تو ہے کیونکہ آج کل سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کو بھی انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی اس ’جدید‘ ڈکیتی کا شکار ہو گئے اور کسی نے ان کا انسٹاگرام اکا?نٹ ہیک کر کے ڈیلیٹ کر دیا جس کی اطلاع انہوں نے ”15“ پر تو نہ دی البتہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس سے ضرور آگاہ کیا۔علی ترین نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ”لو جی! کسی نے میرا انسٹاگرام اکا?نٹ ہیک کر کے اسے ڈیلیٹ کر دیا ہے اور جس ای میل کے ذریعے وہ اکا?نٹ بنایا تھا اسی ای میل پر نیا اکاو¿نٹ بھی نہیں بن رہا۔“


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain