تازہ تر ین

یو ٹیوب کے صارف اب انجوائے کریں ایک نیا فیچر

لاہور (ویب ڈیسک)گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ/ایپ یوٹیوب نے اپنی اینڈرائیڈ اپلیکشن میں خاموشی سے فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ آئی فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو کئی ماہ سے دستیاب تھا۔ درحقیقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جولائی کے آخر میں ڈارک تھیم فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جو کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے رواں سال مارچ جبکہ ڈیسک ٹاپ پر گزشتہ سال سے دستیاب تھا۔اب اس فیچر کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے۔اس فیچر یا ڈارک تھیم ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں جاکر جنرل اور پھر ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔ڈارک تھیم میں یوٹیوب سفید کی بجائے سیاہ رنگ کے پس منظر کے ساتھ ہوگی جو کہ ڈیوائس سے خارج ہونے والی روشنی سے آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔یعنی اس فیچر کی خاص بات ہی یہ ہے کہ ڈارک انٹرفیس آنکھوں کو زیادہ بھلا لگتا ہے، خاص طور پر تاریک کمرے میں۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ کے آخر میں یوٹیوب میں ایسا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جو لوگوں کو یاد دلاتا ہے کہ انہوں نے کتنا وقت ویڈیوز دیکھتے یا سنتے ہوئے گزار دیا ہے۔اس فیچر کو ٹائم واچڈ کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کے اکا?نٹ مینیو میں موجود ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain