تازہ تر ین

یہی جذبہ ایمانی ہمیں منزل تک لے جائیگا :سپہ سالار کا دبنگ پیغام

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں منزل مقصود تک لے جائے گا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ پورے ملک میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یاد رہے کہ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوا تھا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔تقریب میں شہدا کے لواحقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain