تازہ تر ین

اورنج ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی نورینکو کے درمیان مذاکرات ناکام۔ کمپنی نے اورنج لائن ٹرین چلانے سے صاف انکار کردیا۔ 250 ارب سے زائد لاگت کے منصوبے کا آپریشنل ہونا کھٹائی میں پڑ گیا۔ ٹرانزٹ اتھارٹی کا متبادل بندوست کے لئے دیگر کمپنیوں سے رابطہ۔ شہر کے بڑے سفری منصوبے کو چلانے کے لئے حکام بالا ناکام ہوچکے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین چلانے کے لئے تعمیراتی کمپنی نورینکو نے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ روز محکمہ ترقیاتی بورڈ میں ٹرین کے آپریشن اور مینٹی نینس پر بورڈ کو بریفنگ میں ماس ٹرانزٹ حکام نے بتایا کہ تعمیراتی کام کرنے والی نورینکو کمپنی نے ٹرین چلانے سے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ کے اورنج ٹرین کو چلانے کے لئے نورینکو کمپنی سے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔ اس پر حکام کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ٹرین کو چلانے کے لئے دیگر غیرملکی کمپنیوں سے رابطہ شروع کردیا اور پیپرورک کی تیاری بھی جاری ہے۔ ٹرین کے آپریشنل اور مینٹی نینس کے لئے تجربہ کار کمپنی کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain