تازہ تر ین

گیم ہی پلٹ گئی؟ عمران خان کی مشاورتی کونسل میں عاطف میاں کے مستعفی ہوتے ہی ایک اور رکن کا چونکا دینے والا اقدام

لاہور(ویب ڈیسک)عاطف میاں کے استعفے کے معاملے پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ’ آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے، جن حالات کے باعث عاطف دباو¿ کا شکار ہوئے وہ ان میں سے ایک ہیں جن پر میں اتفاق نہیں کرتا، مذہب کی بنیاد پر فیصلہ کرنا میرے اصول سے باہر ہے اور ان قواعد سے بھی جو میں اپنے بچوں کو سیکھاتا ہوں‘۔عمران رسول نے کہا کہ ’کونسل چھوڑنے کے باوجود پاکستان کے لیے کام کرتا رہوں گا‘۔ اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کے استعفے پر مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ بھی احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس معاملے پر شدید تنقید اور احتجاج کے باعث حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ڈاکٹر عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔عاطف میاں نے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اپنے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور کام کرے تاکہ پاکستانی قوم آگے بڑھ سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain