تازہ تر ین

ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ

پشاور(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے بحالی مہاجرین کے ساتھ افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے تین روز قبل کراچی میں قائم افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سمیت دنیا بھر کے عالمی رہنماوں سے ان مہاجرین کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔اور اب ماہرہ خان نے نوشہرہ میں قائم ایک اور افغان مہاجرین کیمپ کا دورہ کیا ہے اس دورے میں ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرانڈی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ فلپو گرانڈی اورماہرہ خان نوشہرہ میں واقع افغان مہاجرین کے رجسٹریشن سینٹر پہنچے اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا میں یہاں پہلی مرتبہ آئی ہوں اور یہاں آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ ماہرہ نے افغان مہاجرین کی امداد کے سلسلے میں ہر ممکن کردار ادا کرنے کا عزم کرتےہوئے کہا کہ بے گھر لوگوں میں آدھے سے زیادہ بچے ہیں جن کے مستقبل کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ماہرہ خان نے پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا دورہ بھی کیا اس موقع پرانہوں نے کہاشوکت خانم مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے، شوکت خانم سے منسلک ہونے پر فخر ہے، یہاں جاکر مسائل کا صحیح اندازہ ہوتا ہے۔ یو این ایچ سی آر اور شوکت خانم کے ساتھ منسلک ہونے کا مقصد ہی لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔دوسری جانب فلپو گرانڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا2 سال بعد یہاں آیا ہوں بہت خوشی ہوئی پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے طویل مدت تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی۔ افغان مہاجرین کو تعلیم و دیگر شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain