تازہ تر ین

امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس مین شاہد خان نے بیش بہا رقم عمران خان کے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانی کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے 1 کھرب، 23 ارب اور 22 کروڑ روپے دینے کا اعلان، امریکا میں مقیم دنیا کی کھرب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی شاہد خان وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر 1 ارب ڈالر کا عطیہ دینے کیلئے راضی ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرز میں عطیات بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔ا بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 1 کھرب، 23 ارب اور 22 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکا میں مقیم دنیا کی کھرب پتی شخصیات کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی شاہد خان وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر 1 ارب ڈالر کا عطیہ دینے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔تاہم اس حوالے سے شاہد خان کی جانب سے تاحال کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہے، جنہیں پاکستانی نڑاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے دیگر پارٹی رہنماو¿ں کو بھی اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں، جبکہ سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کے لئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔ ادھر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں۔ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کیے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔دوسری جانب بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیراعظم کے ڈیم کے لیے چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ڈیم کے لیے فنڈز دینے کا ہیش ٹیگ پہلے نمبر پر آ گیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain