تازہ تر ین

ڈاکٹر عارف علوی نے 13ویں صدر پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر عارف علوی سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی گئی جبکہ مہمانوں کی خاطر تواضح کےلئے صرف چائے اور بسکٹ رکھے گئے۔تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ڈاکٹر عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن مضبوط پوزیشن ہونے کے باوجود اپنا متفقہ امیدوار لانے میں ناکام ہوگئی تھی جس کا فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا۔ڈاکٹرعارف علوی کا شمار تحریک انصاف کے بانی ممبران میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی 29 جولائی 1949 کو پیدا ہوئے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ ہیں جب کہ پاکستان ڈینٹل کونسل اور ایشیا پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔ صدر مملکت کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain