تازہ تر ین

فیصل آبادمیں دو بہنیں حقیقی بھائی کے ہاتھوں ایسے برباد ہوئیں کہ انسانیت کانپ گئی

فیصل آباد (ویب ڈیسک )فیصل آباد کے قریب واقع تحصیل جڑانوالہ میں بھائی نے جائیداد کے تنازع پر اپنی دو بہنوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں عاطف نامی شخص اپنی دو بہنوں کا جائیداد میں حصہ بھی ہتھیانا چاہتاتھا تاہم بہنوں نے اپنا حصہ دینے سے انکار کر دیا جس پر عاطف نے طعیش میں آ کر اپنی دونوں بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔دو بہنیں انتہائی معتبر شعبے میڈیکل سے وابستہ تھیں یعنی وہ نرس تھیں اور چھٹی پر گھر آئی ہو ئی تھیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم کو جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain