تازہ تر ین

ریلوے ٹکٹوں سے ڈیم فنڈ کی کٹوتی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ریلوے کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیم فنڈز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت پر 2 سے 10 روپے کی کٹوتی کے لئے سسٹم وضع کرلیا اور اس حوالے سے تمام کوائف کمپوٹرائزڈسسٹم میں اپ لوڈ کردیئے ہیں، نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ٹکٹوں کی فر وخت پر 2سے 10روپے اضافی وصول کئے جائیں گے اورمسافروں کو اضافی رقم کی کٹوتی کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے ٹکٹ کے اوپر بھی پرنٹ کیا جائے گا کہ ڈیم فنڈز کے لئے 2سے 10روپے کی کٹوتی کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈیم فنڈز کے نام پر حاصل ہونے والی رقم ریلوے کے شعبہ اکاﺅنٹس کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس مد میں حاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔ادھر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ریلوے فہد رحمان نے ملک بھر میں ریلوے کی مین لائن اور برانچ لائن پر چلنے والی 110سے زائد پسنجر ٹرینوں کے اندرٹریکر لگانے کے لئے کام شروع کردیا ہے اور آئندہ چندروز میں فزیبلٹی رپور ٹ تیار کرکے ریلوے حکام کو ارسال کی جائے گی جبکہ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ٹریکرریلوے انجن کی بجائے پاور وین میں لگایا جائے چونکہ لاہور سے کراچی سمیت متعد د مقامات کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے انجن راستے میں تبدیل کئے جاتے ہیں اسی طرح بیشتر اوقات راستے میں انجن فیل ہونے کی صورت میں متبادل انجن لگایا جاتا ہے اس لئے ٹریکر پاوروین میں ہی مفید ثابت ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں ٹریکر لگانے کا تخمینہ بھی طے کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ ٹرینوں میں ٹریکر لگانے کے لئے 30لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ آئے گی جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ٹرینوں کی آمدورفت کے حوالے سے شہریوں کو بروقت اطلاع مل سکے گی اور شہر ی موبائل فون ایپ کے ذریعے ٹرنیوں کے مقام اور آمدورفت کے حوالے سے معلومات لے سکیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain