تازہ تر ین

محبت مجھُ سے شادی کسی اور سے؟ محبوبہ نے محبوب کو مزا چکھا دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک لڑکی نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے شادی کی تقریب سے اغوا کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قصبہ مودھنا میں شادی کی تقریب ختم ہونے والی تھی کہ ایک گاڑی آ کر رکی جس میں سے پستول لہراتی ہوئی لڑکی باہر نکلی اور اس نے دولہا کی کنپٹی پر پستول رکھ کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور چلی گئی۔ لڑکی کے ساتھ دو مسلح آدمی بھی تھے۔ پولیس نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اغواکار لڑکی کا اشوک نامی دولہا سے محبت کا کوئی چکر تھا اور اشوک کسی دوسری لڑکی سے شادی کر رہا تھا اس لئے اس لڑکی نے اسے اغوا کر لیا۔ پولیس اغواکار لڑکی اور دولہا کو تلاش کر رہی ہے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved