تازہ تر ین

ایشیاکپ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا اعلان

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا اعلان کر دیا ہے جو دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاءکرکٹ کپ 2018ءکے حوالے سے تمام انتظامات کریگی اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے طلعت علی کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر اور مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ،اظہر محمود کو باﺅلنگ کوچ ،گرانڈ فلاور کو بیٹنگ کوچ ،گرانڈ کلف ڈی کو ن فزیو تھراپسٹ ،منظور رانا اسسٹنٹ منیجر قومی ٹیم ،طلحہ بٹ اور حماد وحید کومیڈیا منیجر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایشیاکپ 15سے 28 ستمبرتک دبئی اور ابوظہبی میں منعقد ہو رہا ہے۔چھ ملکی ٹورنامنٹ میں 5ایشین ٹیسٹ ممالک پاکستان،بھارت، سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ کوالیفائرہانگ کانگ شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain