تازہ تر ین

جوکووچ تیسری بار یو ایس اوپن چیمپئن بن گئے

نیویارک(آئی این پی)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے مینز سنگلز فائنل میچ ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دیکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیتا بلکہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ تیسری مرتبہ جیت کر ہیٹرک بھی مکمل کی۔اس طرح نوویک جوکووچ کے گرینڈ سلام جیتنے کی تعداد 14ہوگئی ہے ۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو آمنے سامنے تھے جس میں نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ان کی فتح کا سکور 6-3، 7-6 اور 6-3تھا۔ یہ نوویک جوکووچ کے کیریئر کا 14 گرینڈ سلام ٹائٹل تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا جبکہ تیسرا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا۔ نوویک جوکووچ نے پہلا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2011 میں جیتا، دوسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2015 میں اور اب تیسری مرتبہ یہ گرینڈ سلام ٹائٹل 2018 میں جیت کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹرک بھی مکمل کرلی۔نوویک جوکووچ کے گرینڈ سلام جیتنے کی تعداد 14ہوگئی ہے ۔ نوویک جوکووچ اس سے قبل 6مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں، ایک مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہے، 4مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور 3مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور یوں وہ اپنے کیریئر میں 14گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے کر چکے ہیں ۔جوکووچ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 20 جبکہ سپین کے رافیل نڈال 17 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain