تازہ تر ین

وزیراعظم کا پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کا ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہ پر حاضری بھی دیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain