تازہ تر ین

نئے وفاقی وزراء،وزرائے مملکت کی حلف برداری

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 6 نئے وزراءاور وزرائے مملکت نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وزرائ اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔تقریب کے دوران علی محمد خان، عمر ایوب اور علی زیدی نے وفاقی وزیر جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا یا کہ 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی ابتدائی 16 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جبکہ ا±سی روز 5 مشیروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جس کے بعد یہ تعداد 21 ہوگئی تھی۔ بعدازاں شہریار آفریدی کو کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔اور آج 6 نئے وزراءاور وزرائے مملکت کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کی ک±ل تعداد 28 ہوگئی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain