تازہ تر ین

”ہم نے صنم کو خط لکھا “شمالی کورین صدرکا ٹرمپ کو پھر ملاقات کا خط

کوریا (ویب ڈیسک )شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر سے جون میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایک بار پھر ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے مطابق امریکہ نے اس دعوت نامے پر کام شروع کر دیا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی ترجمان سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ ‘یہ بہت جذبات سے بھرپور خط’ تھا اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ‘شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عزم میں سنجیدہ ہے۔’
جون میں سنگاپور میں دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات کے بعد سے مزید کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔
‘اس خط کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دوبارہ ملاقات کی درخواست کی جائے اور اس بارے میں وقت کا تعین کیا جائے کہ یہ ملاقات کب ہو سکتی ہے۔ ہم اس درخواست کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم نے کام شروع کر دیا ہے۔’ البتہ سارہ سینڈرز نے اس بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا کہ یہ ملاقات کب ہو گی۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اس خبر کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ‘کورین خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا اہم ترین معاملہ ہے جسے امریکہ اور شمالی کوریا کو آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا ہوگا۔’جنوبی کوریا کہ صدر مون جے ان کا کردار جون میں ہونے والی ملاقات میں نہایت اہم رہا ہے اور وہ خود اپنے شمالی کوریائی ہم منصب سے اگلے ماہ ملاقات کرنے والے ہیں۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بی بی سی کی نامہ نگار لارا بکر کہتی ہیں کہ مون جے ان خود کو ایک ثالث کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور انھوں نے دونوں رہنماو¿ں کو دلیری سے اقدام اٹھانے کے لیے کہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain