تازہ تر ین

5 ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں نے جیپ پر ہلہ بول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) شہد کی مکھی کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے اور اگر بات کی جائے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی تو اُسے دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اوراُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک پارکنگ لاٹ میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نہ صرف دھاوا بول دیا بلکہ پارکنگ میں کھڑی ایک جیپ پر ہزاروں شہد کی مکھیوں نے ڈیرہ جما لیا۔یوں جیپ پر پانچ ہزار سے زائد شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے وہیں کچھ ایسے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے تاہم کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والے آئے اورجیپ کو شہد کی مکھیوں سے آزاد کرا لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain