تلنگانہ (ویب ڈیسک) بھارت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، بس میں 6 بچے بھی سوار تھے۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ گورگے کے علاقے میں پیش آیا جب موڑ کاٹتے ہوئے بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ بس شانی واری پت گاﺅں سے سے جگتیال جا رہی تھی کہ ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بس پر قابو نہ پاسکا۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے ہر جاں بحق مسافر کے اہلخانہ کو 5 لاکھ کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔