تازہ تر ین

روس اور چین کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

لاہور (ویب ڈیسک) سائبیریا میں روس اور چین کے لاکھوں فوجی مشقوں میں شریک، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک، سینکڑوں جنگی طیارے اور بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔سویت یونین کے خاتمے کے بعد چین اورروس کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع ہوگئیں۔ سائبیریا میں جاری “واسٹاک 2018″نامی فوجی مشقوں میں روس کے3 لاکھ سے زائد فوجی دستے، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک، ایک ہزار جنگی طیارے اور 80 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔مشقوں میں چین کے 32 سو فوجی دستے جدید جنگی سازوسامان کے ساتھ شریک ہے۔ روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں17ستمبر تک جاری رہیں گی۔ اس سے قبل روس نے اتنے بڑے پیمانے پر یہ مشقیں 1981میں کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain