تازہ تر ین

سرفراز الیون نے دبئی میں پڑاﺅ ڈال لیا

لاہور/دبئی (آئی این پی) قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 623کے ذریعے دبئی پہنچ گئی۔قومی ٹیم ایک دن آرام کے بعد (کل) جمعرات کو آئی سی سی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ دوروایتی حریفوں پاکستان اور بھار ت کے د رمیان 19ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد نواز، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق ویزہ نہ ملنے کہ وجہ سے ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق امام الحق ایشیا کپ کے لیے آئندہ 2دنوں میں قومی ٹیم کو دبئی میں جوائن کرلیں گے۔یاد رہے 15ستمبر سے ایشیا کپ کا باقاعدہ آغازہوگا جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا، بھارت سمیت 6ٹیمیں شامل ہوں گی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ دوروایتی حریفوں پاکستان اور بھار ت کےد رمیان 19 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ر وایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ سے پاکستانی ٹیم کے لئے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوجائے گا۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ ہمارےپاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں، جہاں بھی ضرورت ہوئی، ان کو شامل کریں گے، امید ہے محمد حفیظ ورلڈکپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم مسلسل تین دن جمعرات ، جمعے اور ہفتے کو بھی پریکٹس کرے گی اور پاکستان کا پہلا میچ ہانک کانگ کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،، بھارت،، سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی اور اب ان کے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے ہانگ کانگ کی ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔اس سے قبل آخری مرتبہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ 2014 میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی جیتی تھی تب آئی لینڈرز ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز تھے۔ سری لنکا کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain