تازہ تر ین

افغان پریمیئرلیگ کےلئے آفریدی آئیکون پلیئرمنتخب

دبئی(سی پی پی)پہلی افغان پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کی فرنچائز پکیتا نے شاہد آفریدی کو بطورآئیکون پلیئر منتخب کر لیا۔یو اے ای میں شیڈول اولین افغان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ گزشتہ روز مکمل ہوئے، فرنچائزز نے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو ٹیم پکیتا نے آئیکون پلیئر چنا، برینڈن میک کولم قندھار، جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل بلخ، افغانی لیگ اسپنر راشد خان کابل اور ویسٹ انڈین آل رانڈر آندرے رسل ننگرہار کے آئیکون پلیئر منتخب ہوئے ۔ قندھار نے وہاب ریاض کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا، سلور کیٹیگری میں طویل قامت پیسر محمد عرفان اور کامران اکمل بلخ، افتخار احمد قندھار، محمد حفیظ ننگرہار، فہیم اشرف پکتیا کا حصہ بنے۔بیشترپاکستانی کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے نظر اندازکردیا۔

،ان میں آئکون کیٹیگری میں شامل شعیب ملک، مصباح الحق، عثمان شنواری، عمران خان(ڈائمنڈ)، جنید خان، محمد سمیع، یاسر شاہ،(گولڈ) عمراکمل، رومان رئیس، محمد رضوان، آصف علی، صہیب مقصود، امام الحق، رمیز راجہ جونیئر، آغا سلمان، عمران نذیر، سلمان بٹ، تیمور سلطان، عثمان صلاح الدین، عدنان اکمل، انور علی، عامر یامین، بلال آصف، عماد بٹ،وقاص مقصود، حسین طلعت، رضا علی ڈار، سعد نسیم، سعود شکیل، اسامہ میر، فواد عالم، اسپنر محمد عرفان،رضا حسن،شاہین آفریدی،حسان خان، محمداصغر،عبدالرحمان(سلور) بھی شامل ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں کہ پی سی بی کی جانب سے پلیئرز کو این او سی ملے گا یا نہیں۔ دوسری جانب تمام فرنچائززغیر ملکی سرمایہ کاروں نے خرید لیں،بظاہر نام تو سامنے نہیں آئے لیکن امکان یہی ہے کہ مالکان بھارتی ہونگے۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved