تازہ تر ین

ماہرہ خان نے پہلی بار میرا کی طرف سے داد سمیٹ لی

لاہور(شوبزڈیسک)اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا، افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے پر ماہرہ خان کی فین ہوگئیں اور انہیں قابل ستائش قرار دے ڈالا۔میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ شیخ سمیت پہلی مرتبہ ماہرہ خان کی خدمات کو بھی سراہا۔انہوں نے لکھا، میں جس ایک خاتون سے متاثر تھی وہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی تھیں جن کے مطابق اگر کوئی شہرت یافتہ ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اس کی ادائیگی کرے ورنہ وہ شہرت کسی کام کی نہیں اور اب میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کو بھی سراہتی ہوں کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے لیے خدمات انجام دینے جیسا قدم اٹھایا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain