تازہ تر ین

سوئٹزرلینڈ میں سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کی تیاری

زیورخ(شوبزڈیسک) سوئس حکومت معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔بھارت کی انجہانی اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ سری دیوی کی اچانک موت نے ناصرف ان کے مداحوں کو ہلاکر رکھ دیا بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کو بھی ایک بڑے صدمے سے دو چار کردیا۔سری دیوی کی موت کے بعد انہیں ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔سوئس حکومت کے مطابق سری دیوی کی”چاندنی“ کی شوٹنگ سوئٹزرلینڈ میں ہوئی تھیھے اور یہی وجہ ہے کہ سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain