تازہ تر ین

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہوں گئے۔شہباز شریف لندن جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کے ہمراہ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔شہباز شریف لندن پہنچے گے جہاں کل بعد نماز ظہر بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد میت تدفین کے لیے پاکستان لائی جائے گی۔دوسری جانب پے رول پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امرا میں موجود جہاں ان کے رشتے دار اور (ن) لیگی رہنماو¿ں کی آمد جاری ہے۔ سابق وزیراعظم، ان کی صاحبزادی اور داماد کے پے رول پر رہائی کے دورانیے میں پنجاب کابینہ کی جانب سے اضافے کا امکان ہے جب کہ شریف فیملی نے رسم قل تک 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain