تازہ تر ین

مخنث افراد کے لیے علیحدہ وارڈ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے مخنث افراد کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پٹیشن کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ فیصلہ ایڈووکیٹ اشتیاق احمد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کے بعد سنایا۔عدالت نے کیس میں فریقین پنجاب حکومت اور صوبائی سیکریٹری صحت کو نوٹس جاری کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ مخنث افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے علیحدہ وارڈز کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔دونوں محکموں سے عدالت نے 13 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن میں مخنث بیمار افراد کو سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ کی فراہمی اور سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں ان کے لیے علیحدہ کمروں کی درخواست کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain