تازہ تر ین

امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ نے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

دبئی (ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ نے ایشیا کپ کے لیے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔امام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے تاہم آج انہوں نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ بھی دبئی پہنچ گئے، انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم آج تیاریوں کا آغاز کرے گی اور 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی جائے گی۔ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain