تازہ تر ین

”الاٹمنٹ میں بد نیتی نکلی تو ڈھانچہ گر جائیگا “اتنا پیسہ کھایا جائے جو ہضم ہو سکے ،چیف جسٹس کے بحریہ ٹاﺅن کیس میں ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ بحریہ ٹاو¿ن کراچی کی زمین کی الاٹمنٹ غیر قانونی تھی تو اس منصوبے کا پورا ڈھانچہ گرجائے گا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بحریہ ٹاو¿ن نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلہ سے متاثر کیسے ہو سکتی ہے۔بحریہ ٹاو¿ن کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا ملبہ زمین الاٹ کرنے والے افسران پر گے گا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس نے غلط کام کیا ہے وہ بھگتے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نظر ثانی کے مقدمے کا دائرہ اختیار محدود ہوتا ہے جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے ہر پیراگراف میں غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے جو اراضی الاٹ کی وہ ان کے ماتحت زمین کی تھی تاہم بحریہ ٹاون نے ایم ڈی اے کو زمین دی وہ ان کے کنٹرول ایریا میں نہیں آتی۔وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ بحریہ ٹاو¿ن کے پاس کل 12 ہزار ایک سو ایکڑ رقبہ ہے، اور یہ زمین سندھ بورڈ آف ریونیو نے ایم ڈی اے کو الاٹ کی تھی جس کا تبادلہ انہوں نے بحریہ ٹاو¿ن سے کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ زمین کا تبادلہ بدنیتی سے ہوا تو تمام ڈھانچہ گر جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاو¿ن کے پاس ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین غیر قانونی ہے جو واپس اسی کے پاس جانی چاہیے، اور اس اراضی کی قیمت کا تعین بھی عدالت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عدالت جس قیمت کا تعین کرے گی بحریہ ٹاو¿ن کو وہ قیمت ایم ڈی اے کو ادا کرنی ہوگی، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ قیمت کا تعین کرتے وقت دیکھا جائے کہ اراضی کی قیمت بحریہ ٹاو¿ن کی وجہ سے بڑھی ہے۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ ایم ڈی اے نے کن اختیارات کے تحت اراضی بحریہ ٹاو¿ن کو دی جس پر انہیں بتایا گیا کہ کلونائزیشن آف لینڈ ایکٹ کے تحت یہ اراضی بحریہ ٹاو¿ن کو دی گئی۔اس موقع پر جسٹس ا?صف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اس ایکٹ پر نہ جائیں اس میں مزید پھنس جائیں گے، کیونکہ اس ایکٹ کے تحت نہ ملکیت کی جاسکتی ہے نہ اراضی منتقل ہو سکتی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کسی کو سرکاری وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، اتنا پیسہ کھایا جائے جو ہضم ہوسکے۔جسٹس ا?صف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونیت، غیر قانونیت ہی ہوتی ہے، صرف پارلیمنٹ ہی قانون سازی کرکے غیر قانونی اقدام کو قانونی قرار دے سکتی ہے۔اعتزاز احسن نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر بحریہ ٹاو¿ن کراچی کو ایم ڈٰی اے کو دیا گیا تو اس کی قیمتیں گر جائیں گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ بحریہ ٹاو¿ن کی جانب سے ایم ڈی اے کو ملنے والی رقم سندھ حکومت کے پاس جائے گی، اور پھر حکومت چاہے دوبارہ اراضی بحریہ ٹاو¿ن کو دے دے، اس پر عدالت کو اعتراض نہیں ہوگا۔عدالت نے بحریہ ٹاو¿ن کے علی ظفر سے جواب طلب کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کیا بحریہ ٹاو¿ن اراضی سندھ حکومت کو واپس کرے گا یا پھر جو رقم عدالت تعین کرے گی وہ ادا کی جائے گی۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے بحریہ ٹاو¿ن نظر ثانی کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain