تازہ تر ین

شاہین آفریدی کوفائنل الیون کاحصہ بنایاجائے،طاہرشاہ، یواے ای کنڈیشنزمیں ٹاس کاکرداربھی انتہائی اہم ہوگا،فرحان نثارکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہاہے کہ ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کو ٹیم میں زیادہ تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں شاہین شاہ آفریدی کو ضرور کھلائیں تاکہ ان کی کارکردگی کھل کر سامنے آئے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میںگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے کہیں ایسا نہ ہو کوئی اپ سیٹ ہو جائے۔نئے لوگوں کو ضرور موقع دیں ۔ سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ہانگ کانگ کے ساتھ پوری تیاری سے جائے گا کیونکہ دوسرا میچ بھارت سے ہے اعتماد بحال رہنا چاہئے پھر پریکٹس بھی ہو جائے گی۔اگر کسی سینئر کھلاڑی کو آرام دیا جائے تو مضائقہ نہیں۔ٹاس کا معاملہ بہت اہم ہے ہر ٹیم پہلے کھیلنے کی کوشش کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain