تازہ تر ین

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا خبریں گروپ کے دفاتر کا دورہ ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی طرف سے ظہرانہ میں شرکت,اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن کیمطابق وزارت چلاﺅں گا : فیاض الحسن چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ چینل فائیو کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے خبریں گروپ کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔یہ ان کا کسی بھی میڈیا گروپ کا پہلا دورہ تھا۔ چیف رپورٹر خبریں کے مطابق وزیراطلاعات نے خبریں اور چینل ۵کے دفاتر کا دورہ کیا اور ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد کے گھر ظہرانے میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میںوزارت سنبھالنے کے بعد پہلی بارکسی اخبار کے دفتر آیا ہوں ۔ امتنان شاہد کے گھر ظہرانے میں شرکت کر کے محسوس کر رہا ہوں کہ یہ میرا اپنا گھر ہے ، آئندہ بھی یہاں آتا جاتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں اخباری دورہ کے حوالے سے نہیںبلکہ اپنے بزرگ صحافی ضیا شاہد سے صرف مشورہ لینے اور فیض حاصل کرنے آیا ہوں۔ امتنان شاہد کے گھر میں پرتکلف ظہرانے کے دوران انکا کہنا تھا کہ میں یہاں اسلئے حاضر ہوا ہوں کہ سمجھ سکوں وزارت کو کس طرح چلانا ہے اور صحافیوں کیساتھ کسطرح ڈیل کرنا ہے۔ وزارت سنبھالنے کے بعد کسی اخباری دفتر یا صحافی کے گھر اب تک نہیں گیا، مجھے فخر ہے کہ میں یہاں آیا ہوں اور اس کامیاب دورہ سے محسوس کر رہا ہوں کہ فیض حاصل کرنے آئندہ بھی آتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وزارت کو اس طرح سے چلانا چاہتا ہوں کہ کوئی میری یا میرے لیڈر عمران خان کی جانب انگلی نہ اٹھا سکے، ہم اس وزارت کو ماضی کی بجائے منفرد انداز میں چلانے کا عہد رکھتے ہیں۔اس حوالے سے ضیا شاہد اور امتنان شاہد کے احکامات اور مشورے لیتا رہوں گا اور ان پر عمل بھی کروں گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف سے بہت دیر سے جڑے ہیں اور انہیں دی گئی وزارت تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پراپنی وزارت سے انصاف کرنے کا اعادہ کیا۔ دو سے ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ فیاض الحسن چوہان نے ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسی ملاقاتوں میں انکے مشوروں سے فیضیاب ہوتے رہیں گے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain