تازہ تر ین

پی سی بی انتظامیہ نائب کپتان کی تلاش میں نکل پڑی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کی موجودگی میں بورڈ کی نئی انتظامیہ نے نائب کپتان کی تلاش شروع کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان کے لئے شعیب ملک کا نام سامنے آیا ہے ¾شعیب ملک 2009 میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے ¾اس وقت وہ پاکستان ٹیم میں سیاست کے بجائے مکمل طور پر کرکٹ پر فوکس ہیں۔
ذمے دار ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے بعد اس تجویز پر عملی جامع پہنانے کےلئے چیئرمین احسان مانی کو قائل کیا جائےگا ¾نائب کپتان کا تقرر خالصتاً چیئرمین کا استحقاق ہے۔ذمے دار ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں قومی کیمپ کے دوران قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ تک نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہے ¾اس دوران اگر کسی موقع پر سرفراز احمد ان فٹ ہوجاتے ہیں تو ٹیم کے پاس نائب کپتان ہونا چاہیے جو ان کی عدم موجودگی میں قیادت کی باگ دوڑ سنبھالے۔ذرائع کے مطابق اس تجویز سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس بارے میں سوچ وبچار کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق مستقل بنیادوں پر نائب کپتان لانے کے حق میں ہیں حالانکہ پاکستان کرکٹ کی روایت رہی ہے کہ کپتان کے ساتھ بہت کم کھلاڑیوں کو نائب کپتان مقرر کیا جاتا ہے ¾مصباح الحق کے ساتھ طویل عرصے تک کوئی نائب کپتان نہیں تھا۔اس بارے میں احسان مانی کی رائے اور رولنگ اہم ہوگی ¾شعیب ملک پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ان کو سرفراز احمد کے ساتھ نائب کپتان بناکرمستقل کپتان پر دباو¿ بڑ ھ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نائب کپتان کے بغیر کئی سالوں سے کپتانی کررہے ہیں ¾اس موقع پر نائب کپتان کی تقرری سرفراز احمد کی کارکردگی پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain