تازہ تر ین

سلمان کےخلاف ہندﺅوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ

بہار(شوبزڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما سمیت 7 دیگر افراد کے خلاف ہندﺅوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم لوراتری ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، ان کے بہنوئی آیوش شرما اور فلم کی ہیروئن وارینا حسین سمیت فلم سے منسلک دیگر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم کے نام لوراتری سے ہندﺅوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

 

اور فلم کا نام لوراتری رکھ کر ہندوں کے مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لفظ لوراتری ہندوں کے مذہبی تہوارنوراتریسے لیا گیا ہے۔دوسری جانب رواں سال کی ابتدا میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشاد(وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔واضح رہے کہ فلملوراتریسلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی ڈیبیو فلم ہے، فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved