تازہ تر ین

صنعتیں عدلیہ کی طاقت کو جانتی نہیں ، ماحول کو آلودہ کرنا مل مالکان کو مہنگا پڑیگا : چیف جسٹس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ مل مالکان کو عدالت کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں،یہ لوگ براہ راست شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،ہم ان کی 50،50 لاکھ روپے کی زرضمانت ضبط کر لیں گے اورسیکیورٹی جمع نہ کرانے والوں سے 8 فیصد مارک اپ لیں گے،یہ سارا پیسہ ڈیم فنڈز میں جانا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اسلام آباد میں صنعتی اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ڈائریکٹرایچ آرسیل سپریم کورٹ ،ڈی جی ماحولیات کوصنعتی یونٹس کے معائنے کاحکم دے دیااورحکم دیا ہے کہ اسلام آبادکے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرکے 5روز میں رپورٹ دی جائے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ معائنہ کر کے بتایا جائے کتنے صنعتی یونٹس فعال ہیں؟،بتایاجائے کن صنعتی یونٹس نے آلودگی روکنے کیلئے اقدامات نہیں کیے،ڈی جی ماحولیاتی تحفظ نے عدالت کو بتایا کہ صنعتوں نے اقدامات کیے نہ معائنے کی اجازت دی جاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مل مالکان کو عدالت کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں،یہ لوگ براہ راست شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،ہم ان کی 50،50 لاکھ روپے کی زرضمانت ضبط کر لیں گے،سیکیورٹی جمع نہ کرانے والوں سے 8 فیصد مارک اپ لیں گے،یہ سارا پیسہ ڈیم فنڈز میں جانا ہے،عدالت نے صنعتی اورماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت 24 ستمبرتک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain